کے پی کے بلدیاتی انتخابات۔۔ ٹانک سے جی یو آئی کا امیدوار آگے

Dec 20, 2021 | 09:59:AM
کے پی کے بلدیاتی انتخابات جے یو آئی آگے
کیپشن: کے پی کے بلدیاتی انتخابات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ٹانک کے 172 میں سے 146 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے ۔جےیوآئی کے صدام حسین پہلے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے ۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق جے یو آئی کے صدام حسین  33196 ووٹ لیکرپہلے ، پی ٹی آئی کے رمضان شوری 22935 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ اے این پی کے ارشد منصور 5261 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری

 مردان کی تحصیل کاٹلنگ 131 پولنگ اسٹیشن میں سے 123 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آگئے  ۔جےیوآئی کے امیدوار مفتی حماد اللہ 28741 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر اے این پی کے فضل الرحمان 16020 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور سے متعلق تشویشناک خبر آگئی

 واضح رہے کہ 25 پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ ابھی باقی ہے۔