سندھ میں کورونا سے 14 اموات،737 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ

Dec 20, 2020 | 19:45:PM
سندھ میں کورونا سے 14 اموات،737 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مراد علی شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9322 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں737 نئے کیسز سامنے آئے۔ 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے14 مریض انتقال کرگئے، اس طرح کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 3333 ہوگئی ہے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک 2231728 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جس کے نتیجے میں 204840 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 950 مریض صحت ہو چکے ہیں، جس کے بعد ابتک 180730مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اس وقت20777 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 19917 گھروں میں 15 آئسولیشن سینٹرز میں اور 845 مریض مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ 
وزیراعلیٰ نے کہا کہ 743 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، 77 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ 737 نئے کیسز میں سے 542 کا تعلق کراچی سے ہے، جن میں سے ضلع جنوبی 169، ضلع شرقی 169، کورنگی 71، ضلع وسطی 54، ملیر 46 اور ضلع غربی میں 33 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 54، جامشورو 17، سجاول 13، دادؤ11، شہید بے نظیر آباد 10، بدین 7، ٹھٹھہ، خیرپور، ٹنڈو محمد خان اور مٹیاری میں 6۔ 6، لاڑکانہ اور قمبر 5۔ 5، میرپور خاص، شکار پور، عمرکوٹ، سکھر اور نوشہرو فیروز 4۔ 4، ٹنڈو الہ یار 3، جیکب آباد اور گھوٹکی 2۔ 2 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔