بھارتی  اشتعال انگیزیاں،سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی،پاکستان کا احتجاج

Dec 20, 2020 | 15:35:PM
بھارتی  اشتعال انگیزیاں،سفارتکار کی دفترخارجہ طلبی،پاکستان کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایل او سی  پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں پر پاکستان نے ایک بار پھر سینئر بھارتی سفارتکار کو دفترخارجہ طلب کرلیا،پاکستان نےبھارت  سے شدید احتجاج کرتے ہوئےکہا  انڈین فورسز کی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن کے لئے خطرہ ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے  بیان کے مطابق پاکستان نے  لائن آف کنٹرول پر جاری اشتعال انگیزیوں پر بھارتی سینیئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔ انڈین فورسز نے 19 دسمبر کو ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی تھی جس سے اکھوڑی گاؤں کی 25 سال کی لڑکی شدید زخمی ہوئی۔

  دفتر خارجہ   کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی اور ورکنگ باوَنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رکھا ہے۔  رواں سال بھارت سیز فائر معاہدے کی 3003 بار خلاف ورزیاں کر چکا ہے ۔بھارتی اشتعال انگیزیوں سے 27 بے گناہ شہری شہید جبکہ 250 زخمی ہوچکے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت ایسے ہتھکنڈوں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے دنیا کو گمراہ نہیں کر سکتا۔بھارت کا نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا عالمی قوانین اور اقدار کے منافی ہے۔