بھارت : انسانی آزادی کی بدترین صورتحال،پوزیشن17 درجے کم

Dec 20, 2020 | 11:35:AM
بھارت : انسانی آزادی کی بدترین صورتحال،پوزیشن17 درجے کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)امریکی تھنک ٹینک نے انسانی آزادی کے معاملے پر بھارت کے بناوٹی چہرہ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ بھارت میں انسانی آزادی کی بدترین صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شخصی ومعاشی آزادی میں تنزلی کے بعدبھارت عالمی انڈیکس میں 111 ویں نمبرپرآگیا۔ سابقہ انڈیکس کے مقابلے میں بھارت میں انسانی آزادی 17 پوائنٹس تنزلی آئی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی آزادی کے حوالے سے بھارت کو 6.43 پوائنٹس ملے. انسانی آزادی کے معاملے پر اوسط پوائنٹس 6.93 مقرر ہیں۔انڈیکس پوائنٹس قانون کی عمل داری، مذہبی و  عدم تحفظ، نظام قانون کی صورت حال دیکھ کردیئے جاتے ہیں. نیوزی لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور ہانگ کانگ کا شمار  انسانی آزادی کی بہترین صورتحال والےممالک  ہوتا ہے۔