پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے گئے

Aug 20, 2022 | 15:29:PM
بھارت: پاکستانی چینل سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کر دیے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت نے ملک مخالف مواد نشر کرنے پر ایک پاکستانی یوٹیوب چینل سمیت 8 چینلز تک رسائی بلاک کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال دسمبر سے اب تک بھارتی حکومت کی جانب سے 102 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلاک ہونے والے یوٹیوب چینلز کے سبسکرائبرز کی تعداد 86 لاکھ سے زیادہ تھی اور ان پر موجود مواد پر 114 کروڑ ویوز بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے: آئی فون14 کب لانچ ہوگا؟ ایپل نےبڑاعلان کردیا

بھارت کی وزارت اطلاعات کے بیان کے مطابق یہ یوٹیوب چینلز ملک میں جھوٹے دعوؤں کے ذریعے مذہبی برادریوں کے درمیان نفرت پھیلارہے تھے۔ ان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہ چینلز فیک نیوز پھیلارہے تھے کہ بھارتی حکومت ملک میں مذہبی مقامات گرارہی ہے اور مذہبی تہواروں پر پابندی لگا رہی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ آئی ٹی رولز 2021ء کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بھی بلاک کیا گیا ہے۔