غیر ملکیوں کےلئے بڑی سہولت ۔پاکستان میں ای ویزہ کے اجرا کا آغاز

Apr 20, 2022 | 12:22:PM
 غیر ملکیوں کےلئے بڑی سہولت ۔پاکستان میں ای ویزہ کے اجرا کا آغاز
کیپشن: پاکستان میں ای ویزہ کا اجرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں کو الیکٹرانک ٹریول اتھرائزیشن ( ای ویزہ) کے اجراء کا سلسلہ گزشتہ روز شروع کر دیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جو بھی غیرملکی پاکستان کے ویزے کے لیے اپلائی کرے گا تو تمام کاغذی کارروائی کے بعد اس کو ایک کیوآرکوڈ جاری کر دیا جائے گا اور جب وہ پاکستان کے کسی بھی ایئرپورٹ پر امیگریشن کاؤنٹر پر رجوع کرے گا تو امیگریشن افسر اس کیو آر کوڈ کو اپنے سسٹم میں ڈالے گا اور تو مسافر کی تمام معلومات سامنے آ جائیں گی جس کے بعد اس کو 90یوم کا پاکستان میں قیام کرنے کے ٹورسٹ ویزے کے حوالے سے اینٹری اور آمد کی مہر ثبت کر دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کب پاکستان آئینگے؟اہم خبر سامنے آ گئی