حکومت اور ٹی ایل پی میں  مذاکرات ،کامیابی میں گورنر پنجاب کا اہم کردار

Apr 20, 2021 | 11:00:AM
حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی میں گورنر پنجاب کا اہم کردار
کیپشن: حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کی کامیابی میں گورنر پنجاب کا اہم کردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت اور کالعدم تحریک لبیک میں مذاکرات کی کامیابی میں گورنر چودھری سرور نے اہم کردار ادا کیا جس کی اندرونی کہانی بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے پنجاب حکومت کےکسی بھی نمائندے سے گفتگو سے انکار کردیاتھا۔جس کے بعد ٹی ایل پی کوراضی کرنےکاقرعہ گورنرپنجاب کےنام نکلا۔پیرکےروز مذاکراتی عمل کاباقاعدہ آغاز چودھری سرور نے ہی شروع کروایاتھا،مذاکرات کےپہلے دور میں پولیس افسر واہلکاروں کی بازیابی ہوئی۔دوسرے مرحلے میں مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر معاملات کیلئے راضی کیا   گیا۔ منگل کے روز ٹی ایل پی کیساتھ مذاکراتی عمل کے3 دور کئے ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سیاسی تدبر سے معاملہ سلجھاتے رہے، سفیر کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کروانے کیلئے گورنر نے ہی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہ محمود کا دورہ یو اے ای ۔۔ دوست ملک نے بڑی خوشخبری سنادی