امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی

Apr 20, 2021 | 00:43:AM
امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)امریکا نے پاکستان کو ورچوئل موسمیاتی سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی، امریکی صدر کے نمائندہ خصوصی برائے ماحولیات جان کیری نے پاکستان کے وزیر ماحولیات ملک امین اسلم کو خط لکھ کر اجلاس میں اظہارِ خیال کی دعوت دی ہے۔
 جان کیری کے خط میں کہا گیا ہے کہ اجلاس کا مقصد موسمیاتی بحران کے خلاف مشترکہ عالمی کوششوں کو مضبوط بنانے کی راہیں تلاش کرنا ہے۔ سربراہ اجلاس کے موقع پر پیرس معاہدے کے تحت امریکا 2030 کیلئے پرعزم ہدف پیش کرے گا۔
اس اجلاس میں 17 ممالک پر مبنی بڑی معیشتوں کے توانائی و ماحولیات فورم کو اکٹھا کیا جائے گا۔موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کے سربراہان کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔