آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین کے لیے بڑا اعلان

Sep 19, 2022 | 11:17:AM
فائل فوٹو
کیپشن: موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کی سیلاب سے بحالی میں مدد کرینگے، آئی ایم یف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں  کی وجہ سے آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ پروگرام کے تحت ہی پاکستان کی سیلاب سے بحالی میں مدد کریں گے۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ پروگرام کے تحت ریلیف اور بحالی کی کوششیں جاری رہیں گی۔آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ سیلاب کے تباہ کن اثرات پر گہرا دکھ ہوا، متاثرین کی مدد کیلئے جامع کوششیں کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:موسمیاتی تبدئلی کسی بھی ملک میں کیا تبدیلی لا سکتی ہے وزیر اعظم کا بڑا بیان


آئی ایم ایف کی نمائندہ کا کہنا تھا کہ ہماری ہمدردیاں سیلاب کے لاکھوں متاثرین کے ساتھ ہیں، پاکستان کی مدد کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا آئی ایم ایف پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں میں تعاون کرے گا جس پر دونوں کے درمیان اتفاق کیا گیا ہے۔