وزیراعلیٰ بلوچستان کو ناراض گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت

Sep 19, 2021 | 18:33:PM
ناراض گروپ، تحفظات دور، مہلت
کیپشن: وزیراعلیٰ بلوچستان، جام کمال خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ناراض گروپ کے تحفظات دور کرنے کیلئے 15 دن کی مہلت مل گئی،15 دن میں جام کمال ناراض گروپ کے تحفظات دور نہ کر سکے تو استعفیٰ دینگے۔سینیٹر سرفراز بگٹی نے خبرکی تردیدکردی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض گروپ اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت جام کمال خان دو ہفتوں میں ناراض ارکان کے تحفظات دور کریں ، اگر وہ اس میں کامیاب نہ ہو سکے تو ازخود استعفیٰ دے دینگے۔
جبکہ مصالحتی کمیٹی کے رکن سینیٹر سرفراز بگٹی نے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ ناراض ارکان کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں، ابتک ناراض ارکان کے سامنے متعدد آپشنز رکھ چکے ہیں۔
سرفراز بگٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو 15 روز کی مہلت دینے کی خبریں بے بنیاد ہیں، اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے، ان کاکہناتھا کہ اختلافات پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں جسے حل کر لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کمیشن کی ساکھ بحال کرنے کی کوشاں، حکومت متنازعہ بنانا چاہتی ہے: سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر