ملک کے خلاف ٹوئیٹس کرنے والے شہری کو 16 سال قید

Oct 19, 2022 | 11:27:AM
 ٹوئیٹس ,میڈیا رپورٹس,سعودی عرب,امریکی محکمہ خارجہ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک کے خلاف ٹوئیٹس کرنے والے شہری کو 16 سال قید  کی سزا سنادی گئی ۔

سعودی عرب کی عدالت نے مملکت کے خلاف ٹوئٹس کرنے پر امریکی شہری کو 16 سال قید کرنے کا حکم دے دیا ہے،سزا پانے والے المادی کے بیٹے کا کہنا ہےکہ ان کے 72 سالہ والد کو 3 اکتوبر کو 16 سال قید کی سزا سنائی گئی جس میں سزا مکمل ہونے کے بعد 16 سال کی سفری پابندی بھی شامل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے سعودی عرب کی عدالت کی جانب سے سعودی نژاد امریکی شہری سعد ابراہیم المادی کو 16 سال قید کی سزا کی تصدیق کی ہے۔

ضرور پڑھیں : بیٹے کو سکول سے کتابیں نہ ملنے پر باپ نےایسا کام کیا کہ یقین کرنا مشکل
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکی شہری کو جیل بھیجنے کے معاملے کو سعودی حکومت کے سامنے اٹھایا جارہا ہے، یہ معاملہ دونوں ممالک کے درمیان مزید کشیدگی کا سبب بنے گا۔ہم مسلسل شدت کے ساتھ اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اس کیس کو لے کر اپنی تشویش کا اظہار کررہے ہیں، اس معاملے پر ریاض اور واشنگٹن کا اب بھی رابطہ ہے۔

امریکی اخبار واشگنٹن پوسٹ کے مطابق فلوریڈا کے رہائشی المادی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سعودی عرب گئے تھے جنہیں نومبر میں ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا، ان پر 7 سال قبل سعودی عرب کے خلاف 14 ٹوئٹس کرنے کا الزام ہے۔