پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے بذریعہ ٹرین امدادی سامان روانہ کیے جانے کا سلسلہ جاری

Oct 19, 2022 | 00:51:AM
پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے بذریعہ ٹرین امدادی سامان روانہ کیے جانے کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ثمر عباس )پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے بذریعہ ٹرین امدادی سامان روانہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تیرہ ہزار راشن کے بیگ لیکر امدادی ٹرین پنو عاقل روانہ ہوگئی۔پاک فوج کرنل تصدق کہتے ہیں کہ اس امدادی ٹرین سے قبل بھی ایک ٹرین ایک سو پچاس ٹن امدادی سامان لیکرنوابشاہ روانہ کی گئی تھی ۔
پاک فوج کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلیے بذریعہ ٹرین امدادی سامان روانہ کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیلاب متاثرین کےلیے دوسری امدادی ٹرین پنوعاقل روانہ کردی گئی۔ روانہ ہونے والی ٹرین میں 200 ٹن امدادی سامان بھیجا جارہاہے۔
پاک فوج کے کرنل تصدق نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ امدادی سامان کی یہ دوسری ٹرین ہے۔13 ہزار راشن بیگز پنو عاقل بھیجے جارہے ہیں۔ پاک فوج کے کرنل تصدق کاکہناتھا کہ انٹر نیشنل ائیر پورٹ،پورٹ قاسم پر امدادی سامان آرہاہے اس کے علاوہ سویلین افراد بھی سیلاب متاثرین کیلئے سامان مہیا کررہے ہیں
کرنل تصدق نے واضح کیا کہ اس امدادی ٹرین سے قبل ایک ٹرین 150 ٹن امدادی سامان لیکرنوابشاہ روانہ کی گئی تھی۔امدادی سامان میں اشیاءخردونوش شامل ہیں۔سردیوں کے لیے گرم کمبل اور ضروری اشیاءبھی امدادی سامان میں شامل ہیں۔ مجموعی طور پرسیلاب متاثرین کےلیے 40 ہزار راشن بیگ بذریعہ ٹرین روانہ کیے جائیں گے۔