آج چھین رہا ہے کپتان ۔روٹی کپڑا اور مکان۔۔بلاول بھٹو زرداری

Nov 19, 2021 | 17:30:PM
روٹی۔کپڑا۔مکان۔حکومت۔تنقید۔حقوق
کیپشن: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر کڑی کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی تبدیلی عوام کے لئے تباہی ہے، عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں کیونکہ ہم روزگار دیتے ہیں، چھینتے نہیں ہیں اور گھر بناتے ہیں، گراتے نہیں ہیں۔ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی میں لیاقت خٹک اور احد خٹک کو شمولیت پر مبارک باد دی۔ بلاول نے جلسہ عام سے خطاب کے دوران یہ نعرے بھی لگائے کہ اب چھین رہا ہے  کپتان، روٹی کپڑا اور مکان۔


چیئرمین پی پی نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام سے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں، روزگار چھینا جا رہا ہے اور ان کے گھر بھی گرائے جا رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ عوام پیپلزپارٹی کا ساتھ دیں کیونکہ پی پی کی حکومت عوام اور غریب دوست حکومت تھی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے تنخواہوں و پنشن میں اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی غلامی نہ کریں اور عوام کی خدمت کریں تو معاشی خوشحالی آسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مزدوروں کے لئے لیبراورنوجوانوں کے لئے یوتھ کارڈ لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں ایک ایشو بھی مہنگائی کم کرنے کا نہیں تھا۔
 انہوںنے الزام عائد کیا کہ عمران خان ووٹ چوری کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن ہم ہر حکومتی سازش ناکام بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے جیالے عمران خان کو شکست دیں گے۔بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا ہے، پیپلزپارٹی کا دور آگیا ہے اور نوجوانوں کا دور شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت بنا کر رہیں گے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ 70 سال کا کھلاڑی نوجوانوں کا نام لے کر بیوقوف بنا رہا ہے لیکن ہم ہر حکومتی سازش کو ناکام بنائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں۔شیخ رشید کے بعدحریم شاہ کا مفتی قوی کو بھی فون۔۔ کیا گفتگو ہوئی؟ ۔۔ویڈیو وائرل