عمران نیازی کے دن گنے جا چکے،جیل جانا ہوگا؛ عطا تارڑ

May 19, 2023 | 21:19:PM
عمران نیازی کے دن گنے جا چکے،جیل جانا ہوگا؛ عطا تارڑ
کیپشن: عطا تارڑ میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ کاکہناہے کہ 9 مئی کو جلاﺅ گھیراﺅاور توڑ پھوڑ کرنیوالوں کیخلاف دہشتگردی کے پرچے کاٹے جائیں گے اور آرمی ایکٹ کے تحت بھی مقدمے چلیں گے،عمران نیازی کے دن گنے جا چکے ،عمران خان کو عوام کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا۔
گوجرانوالہ میں استحکام پاکستان ریلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہاکہ آج کی ریلی کا مقصد اپنی بہادر افواج سے اظہار یکجہتی ہے،اتنی کامیاب ریلی آج تک نہیں دیکھی،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے جلاؤ گھیراؤ کیا ، جناح ہاؤس اور جی ایچ کیو سمیت سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا گیا، یہ سوچا سمجھا منصوبہ تھا نیازی جھوٹ بولتا ہے ۔
معاون خصوصی نے کہاکہ مراد سعید کی ویڈیو دیکھیں شہریار آفریدی کی بات سنیں،کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کی گئی ،ان کاکہناتھا کہ لوگوں کو کہتا ہے امریکی سازش ہے آج اپنی فوج پر حملہ کر کے امریکہ کو کہتا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
عطا تارڑ نے کہاکہ کینٹ پر لوگوں کو اکٹھا کیا گیا کس نے کہا تھا کینٹ پر حملہ کرو،کیپٹن شیر خان شہید کی بہادری کا دشمن بھی گرویدہ تھے،دشمن کی سند کے اوپر چور ڈاکو عمران نیازی کی خاطر ان کے مجسمے کی توہین کی گئی ،چاغی کے ماڈل کو بھی تباہ کر دیا گیا اور یہ عمران خان کی سوچی سمجھی منصوبہ بندی تھی،ان کاکہناتھا کہ جو دشمن نہ کر سکا وہ عمران خان نے اپنی کرپشن کو چھپانے کیلئے کر دیا،آپ کے ورکر کو گرفتار نہ کریں تو کیا ان کو پھولوں کے ہار پہنائیں ،ایم ایم عالم کے جہاز تک کو نہیں بخشا گیا۔
معاون خصوصی نے کہاکہ دہشتگردی کے پرچے بھی کاٹے جائیں اور آرمی ایکٹ کے تحت بھی مقدمے چلیں گے،یہ اس ملک کی تاریخ کا ایک اہم ترین موڑ ہے،کورٹ سے بھی درخواست کریں گے کہ اس معاملے میں حائل نہ ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ اور لاہور ہائیکورٹ آرٹیکل 245 کے ہوتے لوگوں کو رہا نہیں کر سکتی ،یہ عدالتوں کی جیورڈکشن نہیں ہے۔
ان کاکہناتھا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے لوگ سرحدوں پر لڑنے والوں پر تنقید کرتے ہیں،عمران نیازی کے دن گنے جا چکے،عمران خان کو عوام کا سامنا بھی کرنا پڑے گا اور جیل بھی جانا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کیلئے اچھی خبر!پاکستان اور روس کے درمیان معاہدہ طے پا گیا