جناح ہاؤس پر حملہ؛ محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

May 19, 2023 | 18:18:PM
جناح ہاؤس پر حملہ؛ محکمہ داخلہ نے جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کیپشن: جناح ہائوس لاہور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ داخلہ پنجاب نے جناح ہاؤس پر حملہ پر جے آئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
ڈی آئی جی کامران عادل کو جے آئی ٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ،ایس ایس پی صہیب اشرف رضا زاہد تیمور خان اور محمد سرور کو جے آئی ٹی کا ممبر مقرر کیا گیا ہے،محکمہ داخلہ نے آئی جی پولیس کی سفارشات پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
پنجاب حکومت نے 9مئی کے واقعات کی تحقیقات10جے آئی ٹی تشکیل دے دیں،تھانہ گلبرگ ،ماڈل ٹاؤن ، شادمان میں درج مقدمات پر جے آئی ٹی تشکیل دی گئیں،تھانہ سرور روڈ ،نصیرآباد ،ریس کورس میں درج مقدمات پر بھی جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان