کریں گھر والوں کی مزیدار ’کرسپی چکن اسٹک ہیلاپینو‘ سے تواضع  

May 19, 2023 | 12:54:PM
گھر میں بنائیں میکسیکن ’کرسپی چکن اسٹک ہیلاپینو‘  اور گھر والوں کی کریں اس سے خاص تواضع۔ آپ بھی اپنا وقت بچانا چاہتے ہیں تو ’کرسپی چکن اسٹکس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔            
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گھر میں بنائیں میکسیکن ’کرسپی چکن اسٹک ہیلاپینو‘  اور گھر والوں کی کریں اس سے خاص تواضع۔ آپ بھی اپنا وقت بچانا چاہتے ہیں تو ’کرسپی چکن اسٹکس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔            

پاکستان میں کھانے کے شوقین افراد روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے کھانے بھی شوق سے کھاتے ہیں۔ سرفہرست میں تھائی، چائنیز، کورین نوڈلز اور چکن، اٹالین اور کانٹینینٹل کھانے شامل ہیں، یہاں کے کھانے گھروں میں بھی مختلف طریقوں سے بنائے جاتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق میکسیکن پکوان10 ہزار برسوں سے بنائے جارہے ہیں، ان میں زیادہ تر سبزیوں کا استعمال کیا جاتا ہے، جوکہ ان کے ذائقہ کو خاص بناتا ہے۔

تاہم اب پاکستان کے کئی ریستوران میں ان کھانوں کی مختلف ورائٹیز دستیاب ہیں۔ اسی لیے آج ہم آپ کو گھر میں میکسیکن پکوان بنانا سکھائیں گے جو یقیناً آپ کو پسند آئے گا۔

اجزاء: 

3  سے 4 ہیلاپینو، 2کھانے کے چمچ سویا سوس، ایک کھانے کا چمچ کیچپ، 2کھانے کے چمچ کریم، ایک چائے کا چمچ ادرک کا پیسٹ، ایک یا دو کپ بریڈ کرمبس، آدھا چائے کا چمچ نمک، آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ، ایک چائے کا چمچ پیپریکا، آدھا چائے کا چمچ اطالوی مسالا، آدھا چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر، 500گرام بونلیس چکن کیوبز۔

ترکیب

ہیلاپینو، سویا سوس، کیچپ، کریم، ادرک کے پیسٹ ایک ساتھ بلینڈ کرکے پیسٹ بنا لیں۔ اب چکن کو تیارکردہ پیسٹ میں میرینیڈ کر لیں، اب چکن کو اسٹک میں ایک ایک کرکے لگا لیں۔ بریڈ کرمبس میں تمام مصالحے مکس کریں اور چکن اسٹکس کی سطح پر بریڈ کرمبس میں اچھی طرح سے لگائیں۔ اب انہیں درمیانی آنچ پر 12-14 منٹ تک فرائی کریں، یہاں تک کہ ایک گولڈن رنگ آجائے۔

مزید پڑھیں: مزیدار پیری پیری بائٹس، جو کھائے کھاتا رہ جائے

آپ انہیں 200ڈگری پر بھی بیک اور ایئر فرائی کر سکتے ہیں اور 18-20 منٹ تک پکا سکتے ہیں۔

لیجیے کرسپی چکن اسٹک س تیار ہے۔ اب ایسے کیچپ یا سوسز کے ساتھ سرو کیجئیے۔