میں چاہتا ہوں مسلم لیگ ہمارے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرے۔ شیخ رشیداحمد

May 19, 2021 | 20:49:PM
میں چاہتا ہوں مسلم لیگ ہمارے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرے۔ شیخ رشیداحمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میں آ رمی چیف سے ملنے والوں میں شامل نہیں تھا ، وزرا کا اس طرح ملاقات کرنا مناسب نہیں تھا۔ عمران خان کسی وقت بھی سخت فیصلہ کرسکتا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رشیخ رشید احمد نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین بجٹ میں ساتھ ہوں گے اور ہمیں ووٹ بھی دیں گے ۔جہانگیر ترین کے ساتھ سارے ممبران عمران خان کی وجہ سے ہیں۔ تحریک انصاف میں گروہ بندیاں ٹھیک ہوجائیں گی ۔جہانگیر ترین گروپ کا بھی دل سے ہم سے لڑنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ آئے ہیں عمران خان کے ساتھ ہی جائیں گے۔ رنگ روڈ اسکینڈل پر کابینہ کے اجلاس میں بات ہوئی عمران خان نے غلام سرور کو کہا جب نام نہیں تھا تو پریس کانفرنس کیوں کی ۔انہوں نے کہا کہ زلفی بخاری مجھ سے ملتا تو ان سے کہتا کہ جب نام نہیں ہے تو استعفیٰ کیوں دیا ۔ذلفی بخاری کا استعفیٰ دینا چھوٹی بات نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا ساتھ دینا ہے، عثمان بزدار خود کہتے ہیں کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی سیاستدان کیخلاف سیریس کیس ہے تو وہ شہباز شریف ہے۔ شیخ رشید دو ہفتوں میں حدیبیہ کیس میں نئی شہادتیں لارہے ہیں ،میں عمران خان کی جگہ ہوتا تو شہباز شریف کو جانے دیتا۔ شہباز شریف الیکشن لڑنے کے لئے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ لوگ ہم سے نالاں ہیں لیکن عمران خان سے نفرت نہیں کرتے ۔عمران خان نے الیکشن میں کب جانا ہے یہ کارڈ انہی کے پاس ہے، میں چاہتا ہوں مسلم لیگ ن ہمارے ساتھ بھی تعلقات بہتر کرے۔ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر بیک ڈور چینل کا کوئی فائدہ نہیں ہم عدالتوں میں بہتر تیاری کے ساتھ نہیں گئے تحریک لبیک پر پابندی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنڈی رنگ روڈ سکینڈل۔۔ عوام عمران اور بزدار کی گرفتاری کی منتظر ہیں۔۔ مریم اورنگزیب