نیب اجلاس۔۔کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف انکوائری بند

May 19, 2021 | 16:30:PM
نیب اجلاس۔۔کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف انکوائری بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے سابق صوبائی وزیر محمد امین عمرانی سمیت دیگر کے خلاف تین ریفرنسز کی منظوری دیدی ۔

بدھ کو قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب،پراسیکوٹر جنرل اکاو¿نٹبلیٹی نیب،ڈی جی آپریشنز نیب اور دیگر سینئر افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئر مین نیب نے کہانیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ نیب ایک انسان دوست ادارہ ہے جو قانون کے مطابق ہر شخص کی عزت نفس کا احترام کر نے پر سختی سے یقین رکھتا ہے،نیب کی تمام انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں جوکہ حتمی نہیں ہوتیں۔
 نیب قانو ن کے مطابق تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا موقف معلوم کر نے کے بعدمزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تاکہ انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کیا جائے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلا س میں 3 ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ 
 اجلاس میں احسان اللہ محسود سابق سینئر رکن بور ڈ آف ریونیو خیبر پختونخوا ہ کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر ڈیرہ اسمٰعیل خان میں 1976کنال سرکاری زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے جس سے قومی خزانہ کوبھاری نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں مقبول احمد لہڑی سابق ضلعی ناظم،ڈاکٹر کلیم اللہ،سابق مئیر میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ اور دیگرکے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزموں پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے2 529مربع فٹ سرکاری زمین کوڑیوں کے داموں لیز پر دینے کا الزام ہے۔جس سے قومی خزانہ کو529ملین روپے کا نقصان پہنچا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میر محمد امین عمرانی سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکومت بلوچستان اور دیگر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزم پر اختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے۔

قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 9 انکوائریز کی منظوری دی گئی۔جن میں ڈاکٹر نوید ڈائریکٹر جنرل ایگریکلچر ریسرچ،طارق محمود ایڈمنسٹریٹو آفیسر اور دیگر،وزارت ہاو¿سنگ اینڈ ورکس کے افسروں /اہلکاروں،پاکستان ورکس ڈیپارٹمنٹ اور دیگر،ممتاز خان،سابق چیف کنزرویٹوفاریسٹ اور دیگر،ناصر خان سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگر،شہاب خٹک سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواہ اور دیگر،محمد نسیم منیجنگ ڈائریکٹر،ناصر،غفور جنرل منیجر،علی الرحمان ذونل منیجر ڈبلیو ایس ایس پی اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسروں/اہلکاروں اور دیگر،غلام حسین جعفر اور دیگر،چئیرمین ٹاؤن شپ ہاؤسنگ اسکیم ضلع خضدار اوردیگر،امیر مقام سابق مشیر برائے وزیر اعظم کے خلاف انکوائریز کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں 3 انوسٹی گیشنز کی منظوری دی گئی۔ جن میں محکمہ صحت کوئٹہ کی انتظامیہ اور دیگر،عبد الرازق درانی سابق ڈائریکٹر جنرل گوادرپورٹ اتھارٹی کے افسران/اہلکاران اور دیگر،ریونیو ڈیپارٹمنٹ گوادر کے افسران /اہلکاران اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز کی منظوری شامل ہے۔ 
 ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں،این ایچ اے کے افسران /اہلکاران،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان سابق رکن قومی اسمبلی،پاک پی ڈبلیو ڈی کے افسروں /اہلکاروں اور دیگر،محمد ارسلہ خان اور دیگر،ڈاکٹر مجیب الرحمان سابق آئی جی اور دیگر کے خلاف انکوائریز،امان اللہ خان جدون سابق وزیر پیٹرولیم اور دیگرجبکہ گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن اب تک کے عدم ثبوت کی بنیاد پر قانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران /اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ڈی جی سی اے اے کو بھجوا نے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس میں این ٹی ڈی سی کے افسروں/اہلکاروں اور دیگر کے خلاف تین انکوائریز قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے نیپرا کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ سے لڑکی کیوں آئی۔قتل کس نے کیا۔کیوں کیا؟