جہانگیر ترین گروپ کااعلان۔۔ حکومتی صفوں میں کھلبلی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے

May 19, 2021 | 14:23:PM
جہانگیر ترین گروپ کااعلان۔۔ حکومتی صفوں میں کھلبلی، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے قومی اور پنجاب اسمبلی میں الگ پارلیمانی گروپ تشکیل کرنے کے اعلان کے بعد پی ٹی آئی کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی میں ترین گروپ کے تشکیل پانے کے بعد تحریک انصاف سے وابستہ افراد نے وزیراعظم عمران خان سے یکجہتی اور جہانگیر ترین کے خلاف ٹویٹرپیغامات دینا شروع کردئیے ہیں جس کے بعد ٹویٹر پر میں عمران خان کیساتھ کھڑا ہوں (آئی اسٹینڈ ود عمران خان)، کپتان کے پیچھے ہیں(بیہائنڈ اسکیپر) اورجہانگیر ترین کے خود کو بے نقاب کردیا (جے کے ٹی ایکسپوزڈہم سیلف) پر مشتمل تین  ٹاپ ٹرینڈ بن گئے ہیں۔

ٹویٹر ٹرینڈز میں پی ٹی آئی کے وزراء، ارکان پارلیمنٹ، پارٹی قائدین اور ورکرز دھڑا دھڑ ٹویٹ کئے جارہے ہیں۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے جبکہ پنجاب کے وزراء ڈاکٹر مراد راس اور عبدالعلیم خان کے بھی عمران خان سے وابستگی کی ٹویٹس آئی ہیں،ارکان قومی اسمبلی امجد علی خان،کنول شوزاب نے بھی عمران خان کے ساتھ رہنے کی ٹویٹ کی ہے۔ سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ وہ کپتان عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں تاہم پی ٹی آئی کے پشاور سے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ وہ کسی پارٹی گروپ کے ساتھ نہیں ہیں، وہ بلاتفریق احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔
ٹرینڈ میں ایک ٹویٹر صارف نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں تمام بلیک میلرز ایکسپوز ہوں گے۔ایک کارکن نے کہا کہ جو فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں وہ پی ٹی آئی سے مستعفی ہوجائیں۔