اسلام آباد میں سائیکلنگ اور بائی سائیکل ٹریک تعمیر کرنے کا فیصلہ 

Mar 19, 2024 | 13:15:PM
اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے سائیکلنگ اور بائی سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)   اسلام آباد میں ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کیلئے سی ڈی اے کی جانب سے سائیکلنگ اور بائی سائیکل ٹریک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سائیکلنگ ٹریک کا آفیشل افتتاح وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کریں گے۔ 

سی ڈی اے کے مطابق اسلام آباد میں 374 کلومیٹر لمبا سائکلنگ ٹریک بنایا جا رہا ہے، میٹرو بس کے ساتھ ساتھ سائیکلنگ ٹریک بنایا جائے گا۔ میٹرو بس سے نکلنے والے مسافر سائیکلنگ ٹریک استعمال کرسکیں گے۔

اُن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کو سائیکلنگ ٹریک کوور کرے گا۔ 150 پارکنگ سینٹرز کو بنایا جائے گا جہاں سستے کرائے پر بائیکس موجود ہوں گی۔ 2.4 ارب روپے کا پروجیکٹ اٹھارہ ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  گوجرانوالہ: این اے 81 پر دوبارہ گنتی میں اظہر قیوم ناہرا کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری

اُن کا مزید کہنا ہے کہ ایک ٹریک پر 40 سے زائد بائیکس کھڑی ہوں گی۔ الیکٹرانک بائیکس کے ذریعے ماحول کو صاف رکھا جائے گا اور پیٹرول سے چلنے والی بائیکس کو کم کر دیا جائےگا۔