صدر پی ٹی آئی کی رہائی نہ کرنے اور اعتراض لگانے کے شو کاز نوٹس کی کارروائی ختم

Jul 19, 2023 | 20:45:PM
صدر پی ٹی آئی کی رہائی نہ کرنے اور اعتراض لگانے کے شو کاز نوٹس کی کارروائی ختم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر عمل نہ کرنے اور اعتراض لگا کر واپس کرنے پر شو کاز نوٹس کی کارروائی ختم کر دی۔

سپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس کی سماعت کی، ڈی آئی جی جیل خانہ جات نوید رؤوف اور سپرہنڈنٹ کیمپ جیل ظہیر عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے پیش ہو کر معاملہ کی انکوائری کا وعدہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: اہم وزیر کو کابینہ سے ہٹا دیاگیا

عدالت نے ڈی آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کیا کہ پرویز الہی کی رہائی کی روبکار پر عملدرآمد میں تاخیر کیسے ہوئی؟ جس پر ڈی آئی جی جیل نے کہا کہ سر میں معاملہ کی انکوائری کر لیتا ہوں۔ فاضل جج نے کہا ٹھیک ہے آپ انکوائری کریں، آپ کے علم میں لانا ہی مقصد تھا، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ دوبارہ ایسا نہ ہو۔ ڈی آئی جی جیل کی جانب سے یقین دھانی پر عدالت نے جیل حکام کیخلاف شو کاز نوٹس کی کاروائی ختم کر دی ۔

واضح رہے کہ عدالت نے ڈی آئی جی کو جیل سپرنٹنڈنٹ کا عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت کیلئے طلب کیا تھا۔