کابینہ کی ٹرانزیکشن کمیٹی نے بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کیلئے یو اے ای سے مذاکرات کی اجازت دیدی

Jul 19, 2023 | 19:37:PM

(وقاص عظیم)وزیر خزانہ اسحاق کی زیرصدارت کابینہ کی ٹرانزیکشن کمیٹی نے ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کیلئے تعاون پر متحدہ عرب امارات سے مذاکرات کی اجازت دیدی اور کمیٹی تشکیل دیدی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی ٹرانزیکشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید فیصل علی سبزواری، وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر، وفاقی وزیر برائے بجلی خرم دستگیر خان، وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق مسعود ملک، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، ریونیو پر ایس اے پی ایم طارق محمود پاشا، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری تجارت اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے: اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو

کمیٹی نے بین الحکومتی تجارتی لین دین ایکٹ 2022ء کے تحت کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ایسٹ وارف میں بلک اور جنرل کارگو ٹرمینل کی ترقی کیلئے تعاون پر متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان معاہدے کے حوالے سے وزارت سمندری امور کی سمری پر غور کیا۔

کمیٹی نے تفصیلی بحث کے بعد فریم ورک ایگریمنٹ پر مذاکرات کی اجازت دی اور ایک کمیٹی تشکیل دی جس میں سیکرٹری قانون و انصاف، سیکرٹری میری ٹائم افیئرز، وزارت خارجہ اور خزانہ کے نمائندے شامل تھے جو متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ فریم ورک معاہدے کے مسودے پر بات چیت کرے گا۔

مزیدخبریں