اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کرسکتی: بلاول بھٹو

Jul 19, 2023 | 18:46:PM
اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کرسکتی: بلاول بھٹو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ اب روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کر سکتی۔

وزارت خارجہ میں انتظامی اصلاحات پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ اچھے روابط کیلئے اہم فیصلے ضروری ہیں، ڈپلومیٹک سروس کے اصول و ضوابط پر پوری طرح عملدرآمد ضروری ہے، کسی بھی گلوبل چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمیں ہروقت تیار رہنا ہوگا، دنیا بجلی کی رفتار سے تبدیل ہورہی ہے، جس میں ٹیکنالوجی کا کرداراہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے مدت ختم ہونے سے قبل اہم تعیناتی کی منظوری دیدی

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ وزارت خارجہ میں اصلاحات کیلئے ہرجگہ سے رائے لی گئی، وزارت خارجہ افسران ملکی مفاد کیلئے اہم کرداراداکرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف سے نکلنے میں وزارت خارجہ نے اہم کرداراداکیا، ماضی میں وزارت خارجہ اچھی استعداد کے بغیرکام کر رہی تھی، دنیا بھر میں موجود پاکستانی مشنز ملک کیلئے اہم کردار اداکررہے ہیں۔

وزارتِ خارجہ کی کارگردگی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بہتری اور سیکیورٹی کیلئے بھی اہم کردار ہے، ٹیم ورک سے کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکتا ہے، اب وزارت خارجہ روایتی اپروچ کے ساتھ کام نہیں کرسکتی۔