ڈالر کی قدر میں مزید  کمی

Jul 19, 2023 | 11:16:AM
 ڈالر کی قدر میں مزید  کمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اشرف خان)آئی ایم ایف کی جانب سے پیکج کی قسط آنے کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید  کمی  واقع ہو گئی،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 79 پیسے کی کمی ہوئی۔

روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا،انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے سے نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 283.04 روپے سے کم ہوکر 282.25 روپے کا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر290روپے پر مستحکم رہا،اوپن مارکیٹ میں یوروایک روپے سستا ہو کر319روپے کاہوگیا،برطانوی پاؤنڈ 50 پیسے کمی ہوئی374روپے50پیسے کا ہوگیا،امارتی درہم 79روپے25پیسے پربرقرار ہے،سعودی ریال 76روپے50پیسے پر برقرار رہا۔

خیال رہےکہ سعودی عرب نے سٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروائے ہیں، یو اے ای نے 1ارب ڈالر  جبکہ آئی ایم ایف کی جانب سے بھی پاکستان کو قسط کی ادائیگی ہو گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں بڑی کمی دیکھی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 158 پوائنٹس کے اضافے سے 45 ہزار 167 پر آ گیا۔

گزشتہ روز 100 انڈیکس 45 ہزار 9 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں: وہی ہوا جس کا ڈر تھا