مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ، الرٹ جاری 

Jul 19, 2022 | 18:51:PM
بارشیں ، مون سون
کیپشن: بارشوں کے باعث سڑک پر پانی جمع ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے ہو رہا ہے، پی ڈی ایم اے نے تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ کل سے شروع ہونےکا امکان ہے ،تمام محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے کہ تیز ہواوں اور بارش کے پیش نظر مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے ۔
پی ڈی ایم اے نے صوبے کی تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تیز ہواو¿ں اور بارشوں کے پیش نظر صوبے کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارشوں کا سلسلہ 28 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔
 پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو بارشوں کے باعث کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ سیاح دوران سفر خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی صورت حال سے باخبر رہے، پی ڈی ایم اے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی والے ہوشیاروجائیں،نیا مہنگائی بم پھٹنے کو تیار