کراچی والے ہوشیاروجائیں،نیا مہنگائی بم پھٹنے کو تیار

Jul 19, 2022 | 14:42:PM
فائل فوٹو
کیپشن: کراچی والے ہوشیاروجائیں،نیا مہنگائی بم پھٹنے کو تیار
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کراچی الیکٹرک کی جانب سے جنرل،کمرشل اور صنعتی صارفین کے بلوں میں کئی تبدیلیاں کی ہیں جس کا اطلاق جولائی کے بلوں میں ہوگا۔کے الیکٹرک کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیرف، ٹیکسوں اور اسٹرکچر میں ردوبدل کی گئی وفاقی حکومت کے ان فیصلوں کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے اگلے ماہ سے بلوں میں تبدیلی کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صارفین کو پچھلے سلیب کی دی جانے والی رعائت ختم200یونٹ یا اس سے زائد یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو پچھلے سلیب یعنی100یونٹ کے نرخ کے مطابق بلنگ کی جاتی تھی اور 100کے بعد باقی یونٹ کی200والے سلیب کے حساب سے بلنگ کی جاتی تھی۔اسی طرح 300یونٹ اور اس سے اوپر کے یونٹ میں پچھلے سلیب کی رعایت ملتی تھی اب اس اسٹرکچر کو تبدیل کردیا گیا ہے اور 200یا 200سے زائد ایک یونٹ بھی ہو تو اس کی بلنگ 200 یونٹ کے سلیب سے ہوگی یہی طریقہ 300یونٹ یا اوپر کے تمام سلیب میں اختیار کیا جائے گا۔

صنعتی صارفین کے لئے رعایتی ٹیرف ختم کردی گئی،صنعتی صارفین کو پیک آورز کے دوران عام اوقات کے مطابق ٹیرف چارج کیا جاتا تھا لیکن اب یہ رعایت ختم کردی گئی ہے اسی طرح زیرو ریٹیڈ برآمدی صنعتوں کو فکسڈ نرخ سے وصولی جاتی تھی اب یہ رعایت بھی ختم کردی گئی ہے اور زیرو ریٹیڈ صنعتوں کو بھی عام صنعتوں کے حساب سے بل دینا ہوگا۔کمرشل صارفین سے بلوں میں ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا

کے الیکٹرک کے ایسے کمرشل صارفین جس کا ماہانہ بل 30ہزار روپے تک ہو اس سے ماہانہ3ہزار روپے ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا اسی طرح 30001روپے سے 50ہزار روپے بل پر ماہانہ5ہزار روپے اور 500001روپے سے اوپر کے بل پر10ہزار روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ جو ٹیکس پیر نہ ہو ان سے یہ ٹیکس دگنا لیا جائے گا اسکے علاوہ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمرشل جگہ استعمال میں نہ ہو لیکن بجلی کا میٹر لگا ہوا تو اس پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔جولائی اور اگست کے بلوں میں فیول چارجر بھی وصول کئے جائیں گے

کے الیکٹرک کے مطابق فرنس آئل اور آر ایل این جی مہنگا ہونے وجہ سے اپریل میں استعمال ہونے والی بجلی کی مد میں جولائی کے بلوں میں اور مئی میں استعمال ہونے والی بجلی کی اضافی قیمت اگست کے بلوں میں وصول کی جائے گی۔

کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق نیپرا نے 5.27روپے فی یونٹ کی فیول سرچارچ جولائی میں وصولی کی منظوری دی ہے جب کہ مئی کی فیول چارجز دو قسطوں میں یعنی جولائی میں 2.63 روپے اور اگست میں 6.88روپے وصولی کی منظوری دی ہے۔