بشریٰ بی بی اور ارسلان کی آڈیو لیک کی تحقیقات: عدالت سے بڑی خبر آگئی

Jul 19, 2022 | 11:58:AM
بشری بی بی،ارسلان خالد،آڈیو لیک تحقیقات،اسلام آباد ہائیکورٹ
کیپشن: سپریم کورٹ نے فیصل ووڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آبادہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا اور پی آئی ڈی کو فریق بنایا گیا ہے۔

قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پیر کے روز سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔

 یہ بھی پڑھیں:فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس: سپریم کورٹ کا بڑا حکم

درخواست گزار نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر ویڈیو سے متعلق پوچھا جائے، آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

خیال رہے ایف آئی اے، انٹیلیجنس بیورو اور سٹیٹ بنیک کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔