فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس: سپریم کورٹ کا بڑا حکم

Jul 19, 2022 | 11:21:AM
سپریم کورٹ،فیصل واوڈا نااہلی کیس،آرٹیکل 62 ون ایف،حکم
کیپشن: سپریم کورٹ نے فیصل ووڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کیخلاف کیس کی سماعت نثار کھوڑو کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے آرٹیکل 62 ون ایف کے اطلاق سے متعلق تمام فریقین کے وکلا کو تیاری کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد امیدوار کی بڑی سیاسی جماعت میں شمولیت

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ عدالت کے سامنے اہم سوال آرٹیکل 62 ون ایف کا ہے، دیکھنا ہے کیا الیکشن کمیشن آرٹیکل 62 ون ایف لگا سکتا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق بڑا سنجیدہ مسئلہ ہے۔

 سپریم کورٹ نے فیصل ووڈا کے وکیل کی اپیل پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی سماعت ستمبر تک ملتوی کر دی۔