چوہدری مونس الٰہی نے وفاقی وزیر کےعہدے کاحلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الٰہی نے بطور وفاقی وزیر آبی وسائل اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے رکن اسمبلی مونس الٰہی کے حلف برداری کی تقریب ایوان صد ر میں منعقد کی گئی اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزیر سے حلف لیا۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل وزیرا عظم عمرا ن خان کی جانب چوہدر ی مونس الٰہی کو کابینہ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کو ا ن کے ٹیلنٹ کے مطابق وزارت دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ مونس الٰہی سے قبل وزارت آبی وسائل کا چارج پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل واوڈ ا کے پاس تھا۔
یہ بھی پڑھیں:افغان سفیر کی بیٹی کو اسلام آباد لانے والا ٹیکسی ڈرائیور گرفتار۔ اہم انکشاف متوقع