لبیک اللھم لبیک۔۔مناسک حج کی ادائیگی ۔۔ آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائیگا

Jul 19, 2021 | 10:51:AM
 لبیک اللھم لبیک۔۔مناسک حج کی ادائیگی ۔۔ آج رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائیگا
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)مکہ مکرمہ میں  مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے۔وادی مکہ لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اُٹھی ۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا جبکہ امام کعبہ خطبہ حج دیں گے۔

 60 ہزار عازمین حج کے قافلے منیٰ سے میدان عرفات پہنچے جہاں حج کا اہم رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا اور عازمین اپنا دن عبادت میں گزاریں گے۔ عازمین حج نماز مغرب کے بعد مزدلفہ جائیں گے اور نماز کے بعد کنکریاں اکٹھی کریں گے۔ مسجد الحرام میں غلاف کعبہ تبدیل کرنے کی روح پرور تقریب منعقد ہوئی،نئے غلاف کعبہ کو 670 کلوگرام خام ریشم سے بنے سیاہ کپڑے سے بنایا گیا ہے، غلاف پر 120 کلوگرام سنہری اور سو کلو گرام چاندی کے دھاگے سے آیات قرآنی اور مقدس کلمات منقش کئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس ویکسین لگوانے والے 60ہزار افراد کوحج کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کورونا سے پہلے ہر برس تقریبا 30لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: تونسہ بائی پاس۔۔ بس اورٹریلرمیں تصادم۔۔ 27 افراد جاں بحق