علی امین گنڈا پور کے انتخابی نشان کیخلاف کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی

Jan 19, 2024 | 18:45:PM
علی امین گنڈا پور کے انتخابی نشان کیخلاف کیس کی سماعت 22 جنوری تک ملتوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  رہنما پی ٹی آئی علی آمین گنڈا پور کے مختلف انتخابی نشانات کیخلاف کیس پر سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ میں رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) علی امین گنڈاپور کے انتخابی نشان کے خلاف کیس پر جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی۔

رہنما پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ علی امین این اے 44، پی کے 112 اور 113 پر امیدوار ہے، تینوں حلقوں پر ایک ہی نشان دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ پکےگھر  اور سولرکےذریعے مفت 300 یونٹ بجلی  کا اعلان ہو گیا

وکیل الیکشن کمیشن نے فاضل جج کو دلائل دیتے ہوئےکہا کہ نشان الاٹ کرنےکی تاریخ گزرچکی، ان کے نشانات اتنے برے نہیں، بیلٹ پیپر چھپائی کا عمل جاری ہے۔

وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 22 جنوری تک ملتوی کر دی۔