سموگ تدارک کیس: لاہور ہائیکورٹ کا بروقت بند نہ ہونیوالے کیفے ریسٹورنٹس پر جرمانے کرنیکا حکم

Jan 19, 2024 | 12:34:PM
لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے کیفے ریسٹورنٹس کو جرمانہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ تدارک کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وقت کی پابندی نہ کرنے والے کیفے ریسٹورنٹس کو جرمانہ بڑھانے کا حکم دے دیا۔

حکم کے مطابق پہلی خلاف ورزی پر کیفے ریسٹورنٹس کو دو لاکھ جرمانہ کیا جائے گا۔ دوسری پر پانچ لاکھ جبکہ تیسری پر مستقل سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 عدالت نے چنگ چی رکشوں سمیت دیگر ٹرانسپورٹ کو الیکٹرک وہیکلز پر منتقل کرنے اور اقدامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: فیصل آباد,پی ٹی آئی امیدوار خیال کاسترو احاطہ عدالت سے گرفتار

دوسری جانب شہر لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 185 ریکارڈ کی گئی ہے۔  فیز 8 ڈی ایچ اے 331، یو ایس قونصلیٹ 255 اے کیو آئی شرح ریکارڈ، ٹھوکر 203 اور فدا حسین 185 اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ  ہوا 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 7 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 11ڈگری ریکارڈ کیا جانے کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔