برطانیہ میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرات منفی 10 ڈگری سے بھی کم

Jan 19, 2023 | 15:46:PM
برطانیہ میں غضبناک سردی کی لہر، درجہ حرات منفی 10 ڈگری سے بھی کم
کیپشن: مانچسٹر میں کل رات درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 4 سینٹی گریڈ ت پہنچ گیا۔
سورس: میل آن لائن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) برطانیہ میں بدترین موسمی وارننگ جاری کر دی گئی، ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور برفباری کی وجہ سے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ۔ میٹ آفس کی طرف سے سڑکوں پر خراب حالات کی وجہ سے دوران ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر اور غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

ویسٹرن ریلوے نیٹ ورک پر لینڈ سلائیڈنگ کی بھی اطلاعات موصول ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کیلئے مسائل جنم لے رہے ہیں۔ ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے شمالی حصوں اور انگلینڈ کے جنوب مشرق اور شمال میں سب سے زیادہ برفباری کی توقع کی جا رہی ہے۔

کینٹ، نارتھمبرلینڈ، کارلیسل اور فالکرک کے علاقوں کو برف کی سفید چادر نے لپیٹ میں لے رکھا ہے، شمالی آئرلینڈ، شمال مغربی انگلینڈ اور نارتھ ویلز کے بعض مقامات میں برفباری کے حوالے سے ییلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ 

مانچسٹر اور لیڈز کو بھی انتہائی کم درجہ حرارت کا سامنا ہے۔ یہاں مانچسٹر ائیرپورٹ کے رن ویز آج صبح شدید برفبای کے باعث بند کردیے گئے جس سے مسافروں کو مسائل کا سامنا ہے۔ مانچسٹر میں کل رات درجہ حرارت منفی 10 اعشاریہ 4 سینٹی گریڈ ت پہنچ گیا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق اس برفباری اور خراب موسم میں جہازوں کیلئے آپریٹ کرنا ناممکن ہے اسلئے مسافروں اور شہریوں کی حفاظت اور خیریت کو مدنظر رکھتے ہوئے ائیرپورٹ رن ویز اور آپریشنز کو بند کیا گیا ہے۔ ایک برطانوی ویب سائیٹ کے مطابق اس دوران 38 پروازیں متاثر ہوئیں۔

مسافروں کی طرف سے رن ویز پر برف سے ڈھکے جہازوں کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہیں۔