جعلی بنک اکائونٹ ریفرنس۔ وزیراعلیٰ سندھ سمیت17 افرادملزم نامزد

Jan 19, 2021 | 16:51:PM
جعلی بنک اکائونٹ ریفرنس۔ وزیراعلیٰ سندھ سمیت17 افرادملزم نامزد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جعلی بنک اکاونٹس کیس میں نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا ،ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ ، عبد الغنی مجید سمیت 17 لوگوں کو ملزم نامزد کیا گیا۔نیب راولپنڈی نے ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا ۔
سیدمراد علی شاہ پر سندھ میں توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال ، خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنیکا الزام ہے۔ ریفرنس کے مطابق سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔
واضح رہے چند روز قبل جعلی اکاو¿نٹس اسکینڈل میں نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا ہے۔ نیب نے سلیم مانڈوی والا کو کڈنی ہلز پلاٹس الاٹمنٹ کیس میں باقاعدہ ملزم نامزد کردیا۔ ان پر سرکاری پلاٹس اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید کو بیچنے میں اعجاز ہارون کی سہولت کاری کا الزام ہے۔