مودی حکومت کسانوں کا سرمایہ صنعتکاروں دوستوں میں تقسیم کر رہی ہے، راہل گاندھی

Jan 19, 2021 | 10:23:AM
مودی حکومت کسانوں کا سرمایہ صنعتکاروں دوستوں میں تقسیم کر رہی ہے، راہل گاندھی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی حکومت کو کسانوں کی کوئی فکر نہیں ہے اور وہ ان کا سرمایہ اپنے صنعتکار دوستوں میں تقسیم کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ "مودی حکومت جس نے اپنے سوٹ بوٹ والے دوستوں کے 8،75،000 کروڑ روپے کا قرض معاف کیا ہے ، کسانوں کی پونجی ختم کرنے میں مصروف ہے۔اسکے ساتھ ہی انہوں نے ایک اعداد و شمار بھی پیش کیا ہے جس کے مطابق 2014 سے اب تک حکومت نے سرمایہ داروں کو بہت بڑی رقم دی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2014 میں 60 ہزار کروڑ سرمایہ داروں میں تقسیم کی گئی ہے۔ یہ رقم ہر سال بڑھتی گئی اور 2019 میں سرمایہ داروں کو 237 ہزار کروڑ سے زیادہ رقم دی گئی۔