کرپٹو کرنسی کیلئے قانون سازی کا مطالبہ،متفقہ منظوری دیدی

Jan 19, 2021 | 10:22:AM
 کرپٹو کرنسی کیلئے قانون سازی کا مطالبہ،متفقہ منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سمیرا کی قرارداد میں ڈیجیٹل کرنسی کے نفاذ کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ،پشاورمیں خیبر پختونخوا اسمبلی نے کرپٹو کرنسی کیلئے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوااسمبلی میں پی ٹی آئی کی سمیرا شمس کی پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ کرپٹو کرنسی وقت کی ضرورت ہے اس سے متعلق ایک قرارداد پہلے بھی منظور کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سے سفارش کی جاتی ہے کہ کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے اراکین صوبائی اسمبلی، آئی  ٹی کے ماہرین اور شعبہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جس کی سفارشات کی روشنی میں کرپٹوکرنسی کے نفاذ کیلیے قانون سازی کی جا سکے۔ ایوان نے قراردادکی متفقہ منظوری دیدی۔