نو منتخب ایم پی اے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور 

Feb 19, 2024 | 18:04:PM
 نو منتخب ایم پی اے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور 
کیپشن: صالح بھوتانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلوچستان سے نو منتخب ایم پی اے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تفصیلات کے مطابق باپ پارٹی کے بلوچستان سے نو منتخب ایم پی اے صالح بھوتانی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے حفاظتی ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی،وکیل درخواست گزارزوہیب گوندل ایڈووکیٹ نے کہاکہ سردار صالح بھوتانی حلقہ پی بی 21 بلوچستان سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے، خدشہ ہے کہ بلوچستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا جائے گا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ متعلقہ ضلع تک پہنچنے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صالح بھوتانی کی 14 روزہ حفاظتی ضمانت منظورکرلی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے حفاظتی ضمانت منظور کی،عدالت نے صالح بھوتانی کو 14 روز میں بلوچستان کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں: 2نومنتخب آزاد ارکان اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کااعلان