وی سی گومل یونیورسٹی گورنر کے پاس طلب، جبری رخصت ختم ہونے کا قوی امکان 

Dec 19, 2022 | 17:23:PM
وی سی گومل یونیورسٹی گورنر کے پاس طلب، جبری رخصت ختم ہونے کا قوی امکان 
کیپشن: (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ساجد بلوچ، ڈی آئی خان) گومل یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر افتخار احمد کو گورنر کی جانب سے منگل کے روز ذاتی طور پر شنوائی کیلئے طلب کرلیا گیا ہے۔

گومل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر افتخار کو سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے غیر قانونی احکامات نہ ماننے کی پاداش میں دھمکیوں اور انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کی جانب سے جارحانہ مہم چلانے کے بعد اس وقت کے قائم مقام گورنر مشتاق غنی نے 90 دن کی جبری رخصت پہ بھیج دیا تھا۔

اس سے قبل پی ٹی آئی کے سابق گورنر شاہ فرمان نے انہیں دوبار نوے نوے دن کی رخصت پہ بھیج کر گومل یونیورسٹی کے آثاثہ جات کی غیرقانونی تقسیم کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کی تھی جسے پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کرکے روک دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی صورتحال، وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا

اب جب 19 دسمبر کو وائس چانسلر کی جبری رخصت ختم ہونے والی تھی تو ایچ ای سی نے ایک بار ان کی جبری رخصت میں توسیع کے ساتھ  وی سی کی پرسنل ہیئرنگ کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس پہ گورنر خیبرپختونخواء غلام علی نے کل منگل کے دن وی سی ڈاکٹر افتخار کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کرلیا ہے جہاں پینل میں گورنر کے علاوہ 5 مزید افراد موجود ہوں گے۔