نیب اور ایف آئی اے کو آٹا چوروں کا فیس نظر نہیں آتا؟ مریم اورنگزیب

Dec 19, 2020 | 13:37:PM
نیب اور ایف آئی اے کو آٹا چوروں کا فیس نظر نہیں آتا؟ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مریم اورنگزیب  کا کہنا ہے کہ  نیب اور ایف آئی اے کو  بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری کی اربوں کی چوری اورآٹا چوری میں 225 ارب کا ڈاکہ کیوں نظر نہیں آتا؟۔

مسلم لیگ ن  کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب اور ایف آئی پر تنقید کرتے ہوئے سوالات کی بوچھاڑ کردی،انہوں نے حکومت  پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا  کہ دن دیہاڑے 122 ارب کاڈاکہ ڈالا  گیا لیکن نیب کو ان کا فیس نظر نہیں آیا ؟ایف آئی کو 400 ارب کی چینی چوری کرنے والے کیوں نہیں نظر آتے؟ہزاروں ارب کی دوائیاں چوری  کی گئی لیکن نیب کو ان کے فیس بھی نظر نہیں آئے۔ بلین ٹری کی اربوں روپے کی چوری ہوئی۔ نیب اور ایف آئی کو 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس کی ڈکیتی کرنے والوں کے فیس بھی  نظر نہیں  آتے؟ نیب اور ایف آئی اے اڑھائی سال سے کمروں میں لگے فیس بدلیں۔