ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارتی سورماوَں کو دھول چٹا دی

Dec 19, 2020 | 12:25:PM
ایڈیلیڈ ٹیسٹ، آسٹریلیا نے بھارتی سورماوَں کو دھول چٹا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم دوسری اننگزمیں صرف 36 رنز پر بنا سکی۔ بھارت نے ٹیسٹ میں کم ترین سکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا۔آسٹریلیا نے بھارت کو 8وکٹوں سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز نے بھارتی بلے بازوں کے چھکے چھڑا دیئے، محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے زخمی ہو کر پویلین واپس چلے گئے۔ بھارت کے کپتان معروف بلے باز راوت  کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فگرمیں داخل نہ ہو سکا۔آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن باؤلنگ کی، کوئی بھی بھارتی کھلاڑی ان کی تیز و تند بالنگ کا سامنا کر سکا، ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 وکٹ اڑاے  جبکہ  پیٹ کمنز نے 4 وکٹیں لیں۔یاد رہے کہاس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے۔

بھارتی ٹیم نےجیت کے لئے 90 رنز کا ہدف دیا  جو آسٹریلیا نے 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی پورا کرلیا۔آسٹریلیا کو بھارت کیخلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔