تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار

Aug 19, 2023 | 18:30:PM
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو  گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے پولیس کی بھاری نفری نے گرفتار کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گرفتاری کا دعویٰ کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے اسکی تصدیق ابھی نہیں کی گئی,

 پی ٹی آئی کے ذرائع کے  مطابق شاہ محمود قریشی کو  وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  کے ہیڈ کوارٹر منتقل کیا جا رہا ہے، شاہ محمود قریشی کو سائفر کے معاملے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سائفر گمشدگی کے حوالے سے ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی کو  پہلے بھی  طلب  کیا  گیا تھا، چیئرمین پی ٹی آئی پر درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو نامزد بھی کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے خلاف سیکرٹ آٖفیشل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمینل اور مافیا کا گٹھ جوڑ، ایل پی جی قیمتوں سے متعلق پریشان کن خبر آ گئی

اس سے قبل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے غیر ملکی سفیروں سے ملاقات کی تصدیق کی تھی،پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ ان کی امریکی سفیر سمیت مختلف ممالک کے سفیروں سے ملاقات ہوئی۔ لیکن اس ملاقات میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی یا سائفر سے متعلق کوئی بات نہیں ہوئی۔

 شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیری حربے اختیار کرنے کے خلاف سپریم کورٹ جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مردم شماری سے متعلق مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) فیصلوں کو چیلنج کرے گی۔ سینیٹر علی ظفر 90 دن میں انتخابات کے لیے درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروائیں گے۔ سلمان اکرم راجہ سی سی آئی کے فیصلوں کو چیلنج کرنے سپریم کورٹ جائیں گے۔