استحکام پاکستان پارٹی کے پنجاب میں تنظیم سازی کیلئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے

Aug 19, 2023 | 17:11:PM

(24 نیوز)  استحکام پاکستان پارٹی نے پنجاب میں پارٹی مضبوط کرنے کے لئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے۔

ذرائع کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی پنجاب میں مضبوط تنظیم سازی کے لئے مختلف سیاسی رہنماؤں سے رابطے شروع کر دیئے، گوجرانوالہ ڈویژن میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے حامد ناصر چٹھہ سے رابطہ کیا گیا، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت سے بھی استحکام پاکستان پارٹی کا رابطہ ہوا، جنوبی پنجاب سمیت دیگر اضلاع میں بھی سیاسی شخصیات سے رابطے کیے جا رہے ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے چیف آرگنائزر نعمان لنگڑیال نے رابطہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا جھٹکا، کپتان کے بعد سینیئر رہنما بھی گرفتار

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو استحکام پاکستان پارٹی کی ٹکٹ دینے کی پیشکش کی جا رہی ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کے لیے رضامندی ظاہر کی گئی ہے، آئندہ ہفتے سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری آئی پی پی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں