افغانستان فوج بھیجنا غلط فیصلہ ، اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا: ٹرمپ 

Aug 19, 2021 | 23:05:PM
افغانستان فوج بھیجنا غلط فیصلہ ، اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا: ٹرمپ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق امریکی صدر ٹرمپ بھی امریکہ کے افغانستان سے انخلا پر تنقید کرنے والوں میں شامل ہو گئے۔
فاکس نیوز کو انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں فوج بھیجنا ملک کی تاریخ کا سب سے غلط فیصلہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کو نہیں پتہ صدر کا منصب کتنا اہم ہے جلد بازی میں انخلا کا فیصلہ اور بداتنظامی امریکا کیلئے باعث شرمندگی ہے اتنے سالوں میں امریکا کی اتنی بے عزت نہیں ہوئی جتنی اب ہورہی ہے۔
ٹرمپ نے اشرف غنی کو بدمعاش قرار دیا اور کہا کہ شروع سے اشرف غنی پر بھروسہ نہیں تھا اور نہ ہی وہ پسند تھے البتہ طالبان سربراہ سے ہمیشہ اچھی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: میں نہیں سمجھتا طالبان بد ل چکے ہیں، امریکی صدر