امریکی خاتون مچھلی کھانے کے بعد ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم

Sep 18, 2023 | 22:01:PM
امریکی خاتون مچھلی کھانے کے بعد ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی خاتون مچھلی کھانے کے بعد ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں ایک خاتون مچھلی کھانے کے بعد اپنے دونوں ہاتھوں اور ٹانگوں سے محروم ہوگئی، امریکی ریاست کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی خاتون اپنے چاروں اعضا سے اس وقت محروم ہوگئی جب اس نے مبینہ طور پر کم پکی ہوئی تلاپیا مچھلی کا استعمال کیا، یہ مچھلی مہلک بیکٹیریل انفیکشن سے آلودہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان

میڈیا رپورٹس کے مطابق 40 سالہ خاتون کی دوست کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے متاثرہ خاتون مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے اور حال ہی میں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ متاثرہ خاتون کی دوست کے مطابق خاتون نے مچھلی مقامی مارکیٹ سے خریدی تھی اور گھر میں پکائی تھی اسے کھانے کے بعد خاتون کی حالت غیر ہوگئی اور موت کے منہ میں چلی گئی تھی۔

انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈاکٹرز نے متاثرہ خاتون کی بگڑتی ہوئی حالت کے پیش نظر اسے کوما میں ڈال دیا تھا کیونکہ اس کے دونوں ہاتھ، ٹانگیں ، ہونٹ کالے ہوچکے تھے جبکہ دونوں گردے فیل ہو رہے تھے۔

خاتون کی دوست کے مطابق متاثرہ خاتون وائبرو ولنیفیکس (Vibrio vulnificus)  نامی مہلک بیکٹیریل انفیکشن کی زد میں آگئی تھی جو کچی سمندری غذا یا پانی میں پایا جاتا ہے۔ اس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ سمندری غذا کو اچھی طرح صاف کرکے اور مکمل طور پر پکاکر کھایا جائے۔