ملکی مسائل کے ذمہ دار عمران خان ہے، احسن اقبال کا بڑا بیان

Sep 18, 2022 | 15:49:PM
فائل فوٹو
کیپشن: آفت کے وقت یکجہتی کے بجائے عمران خان انتشار پیدا کررہے ہیں، احسن اقبال
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے عمران خان کو ملکی مسائل کی وجہ قرار دے دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں مس گورننس ہوئی، معیشت کے نٹ بولٹ کھولے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج ملک جن مسائل کاسامانا کررہاہےاس کےذمہ دارعمران خان ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا، ہمیں معاہدے پر عمل کرنا پڑا جس سے پیٹرول اور بجلی مہنگی ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آفت کے وقت یکجہتی کے بجائے عمران خان انتشار پیدا کررہے ہیں، عمران خان کبھی ججز کو دھمکی تو کبھی قومی اداروں پر حملے کرتے ہیں، فوجی قیادت کو محب وطن اور غیر محب وطن کہہ کر مذاق اڑاتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کومسلح جدوجہد یا ٹینک، بندوق کے ذریعے حاصل نہیں کیا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی، پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو ایوب خان نے راستے سے ہٹایا،ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو حاصل ہے، جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہوگا تب تک مسئلہ حل نہیں ہوگا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی معیشت اورسیاست کی مضبوطی میں ہے، معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہوگی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہوگا۔

لاپتہ افراد سے متعلق احسن اقبال نے کہا کہ بلوچستان سے لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لئے چیلنج ہیں، مسنگ پرسن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتے ہیں۔