یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈائزڈ چینی مارکیٹ میں فروخت

Sep 18, 2021 | 15:36:PM

(24نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز کی سبسڈائزڈ چینی مارکیٹ میں فروخت ہونے لگی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت ملنے والی سستی چینی کی اوپن مارکیٹ میں فروخت جاری ہے،ایف آئی اے نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی فروخت کرنے پر ایف آئی آر درج کر لی ہے۔اسلام آباد کے ایک اسٹور انچارج کی ملی بھگت سے چینی کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔

اسلام آباد پولیس نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی چینی سے بھری گاڑی پکڑ لی ،ایگل اسکوارڈ ترامڑی نے چینی سے بھری سوزوکی گاڑی پکڑی،پولیس نے ڈرائیور اور چینی کو ایف آئی اے کے حوالےکر دیا، ایف آئی آر سوزوکی یوٹیلیٹی مونو گرام کے 5,5 کلوچینی کے تھیلوں سے بھری تھی ،چینی جیبی جگیوٹ اسلام آباد  کے یوٹیلیٹی اسٹورز  سے اٹھائی گئی،ڈرائیور نے بتایا ہے کہ انچارج کی ملی بھگت سے چینی اٹھائی گئی۔

ڈرائیور نے یہ بھی بتایا کہ انچارج کی ملی بھگت سے چینی اوپن مارکیٹ میں فروخت کی جاتی ہے،چینی اوپن مارکیٹ میں مہنگے داموں فروحت کی جانی تھی،اس کا منافع ڈرائیور اور اسٹورز انچاج میں برابر تقسیم ہونا تھا۔وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی قیمت 85 روپے فی کلو مقرر ہے  جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115 روپے فی کلو تک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    مشرف، زرداری، گیلانی کے کیسز کی سماعت کیلئے 3رکنی فل بنچ کی تشکیل

مزیدخبریں