ائیر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے ملے گی،منصوبہ تیار

Oct 18, 2022 | 18:31:PM
ائیر پورٹس,مسافروں , مفت چائے , وزیر ہوابازی,ریلوے , سعد رفیق
کیپشن: چائے کا کپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)عوام کیلئے ایک اور خوشخبری، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان  بھر کے ا ئیر پورٹس پر مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی و ریلوے خواجہ سعد رفیق ملک کے ایئر پورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں، پاکستان کے ایئر پورٹس پر فضائی مسافروں کو مفت چائے پلانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور اوراسلام آباد ایئر پورٹس پر مسافروں کو سہولت دی جائے گی۔

 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ہفتوں میں ائیر پورٹس  پر سروسز کا آغاز کردیا جائےگا، مختلف کمپنیوں سے اس حوالے سے ٹینڈرز طلب کرلئے ہیں۔