پنجاب: بلدیاتی اداروں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری 

Oct 18, 2021 | 18:14:PM
محکمہ بلدیات پنجاب، بلدیاتی اداروں، مشروط طور پر بحال
کیپشن: بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کانوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، حتمی بحالی ریویوپٹیشن کے فیصلے کے بعدہوگی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب نے بلدیاتی اداروں کومشروط طورپربحال کردیا، بلدیاتی اداروں کی ایکٹ دوہزار انیس کے تحت بحالی اور ایڈمنسٹریٹرز کو دیئے گئے اختیارات سمیت تمام نوٹیفکیشن واپس لے لئے، محکمہ بلدیات نے لوکل گورنمنٹس کو دوہزار تیرہ ایکٹ کے مطابق مشروط طور پر بحال کردیا، حتمی بحالی کا فیصلہ ریویو پٹیشن سے مشروط کردی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل
ایڈمنسٹریٹرز کو معاملات چلانے کے لئے دیئے گئے اختیارات بھی واپس لے لئے گئے ،نوٹیفکیشن کی واپسی سے مئیر کو ایڈمنسٹریٹر کے اختیارات واپس مل گئے، ریویو پٹیشن میں محکمہ بلدیات نے نئے قانون میں ابہام کے متعلق وضاحت مانگ رکھی ہے ،سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کے حکم پر نوٹیفکیشن جاری ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کے جنگل میں پیش آنے والا ایسا واقعہ،جس کی تصاویر دیکھ کر آپ کی آنکھیں نم ہو جائینگی