وزارت داخلہ کے افسران کا لانگ ویک اینڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24 نیوز)عید میلاد النبی کی منگل کے روز سرکاری چھٹی پر وزارت داخلہ کے افسران نے لانگ ویک اینڈ بنا لیا۔
ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ کے متعدد افسران دفتر ہی نہ پہنچے، افسران ویک اینڈ پر ہفتہ اور اتوار کے ساتھ پیر کے روز بھی چھٹی منانے میں مصروف رہے۔سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سٹاف سمیت آج دفتر نہ پہنچے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈمن سیکشن، ویزہ سیکشن، سکیورٹی سیکشن سمیت دیگر ونگز کے افسران سیٹوں سے غائب رہے۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اور وزارت داخلہ کے چند افسران دفتر میں موجود رہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری مومن آغا، سپیشل سیکرٹری کیپٹن شیر عالم، ایڈیشنل سیکرٹری فخر عالم اور ایوب چوہدری سمیت چند افسران دفترمیں موجود رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’تم ٹھاکرے کو نہیں جانتے‘ ویڈیو وائرل ہونے پر بھارتی فلم انڈسٹری کی تین اہم شخصیات گرفتار