بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ گرفتار۔۔۔ پولیس نے کیا ایکشن لیا۔۔؟

Oct 18, 2021 | 10:45:AM
بھارتی ،کرکٹر، یووراج، سنگھ
کیپشن: بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب رپورٹ)بھارتی ریاست ہریانہ کی حصار پولیس نے توہین آمیز ریمارکس پر درج کیس میں مشہور بھارتی  کرکٹر یووراج سنگھ کو گرفتار  کرلیا ہے۔ یوراج کے خلاف ہانسی سٹی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ یووراج پر الزام ہے کہ انہوں نے گزشتہ سال روہت شرما کے ساتھ لائیو چیٹ میں یوجویندر چہل پر توہین آمیز تبصرہ کیا تھا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے ویب رپورٹ کے مطابق حصار شہر کی ہانسی پولیس نے یووراج کو گرفتار کرنے کے بعد اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس کے بعد یووراج سنگھ کو ہائی کورٹ کے حکم پر رسمی ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے اس کیس میں  کچھ دن پہلے  ہائی کورٹ نے یووراج سنگھ کی پیشگی ضمانت کا حکم دیا تھا۔ اسی وجہ سے  پولیس نے اسے باضابطہ طور پر گرفتار کیا ، ان سے کچھ سوالات کے جوابات معلوم کیے اور پھر اسے پیشگی ضمانت کے کاغذات کی بنیاد پر رہا کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ یووراج کو ہفتے کے روز گرفتار کیا گیا اور تین گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعد دوبارہ رہا کر دیا گیا۔ہائی کورٹ کے حکم کے بعد یوورواج سنگھ تفتیش میں شامل ہونے کے لئے حصار پہنچے۔ اس کے ساتھ  چار یا پانچ عملے کے ارکان اور وکلاء ، بشمول سیکورٹی اہلکار بھی چندی گڑھ سے حصار پہنچے تھے۔ چند گھنٹوں کی کارروائی اور پوچھ گچھ کے بعد وہ ایک بار پھر چندی گڑھ روانہ ہو گئے۔ سماجی کارکن رجت کلسن نے پولیس سے شکایت کی تھی  جس پر یووراج کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 واضح رہےکہ یووراج سنگھ پر شیڈولڈ کاسٹ سوسائٹی کے خلاف توہین آمیز اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔ دلت حقوق کارکن رجت کلسن نے اس کے خلاف ہانسی تھانہ شہر میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ یوراج سنگھ نے اس کیس کو خارج کرنے کے لئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ جس پر ہائی کورٹ نے پولیس کو  یووراج کے خلاف کسی بھی ہراساں کرنے کی کارروائی سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا قوالی کی ہر طرف دھوم مچی۔۔۔’’ تسی باہر نہیں پھرنا‘‘۔۔ ویڈیو وائرل